حیدرآباد۔19مئی ( پریس نوٹ ) پبلک ریلیشن آفیسر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کی اطلاع کے بموجب ایڈسیٹ انٹرنس ٹسٹ 2014ء منجانب حکومت آندھراپردیش بتاریخ 30مئی کو انعقاد کے پیش نظر ( بی اے /بی کام / بی ایس سی ) ڈگری امتحانات برائے سال دوم (BRAOU) جو 30مئی کو منعقد ہونے والے تھے ان پر نظرثانی کی گئی ۔ اب یہ امتحانات 3جون کو منعقد ہوں گے ۔ انڈر گریجویٹ پہلے ‘دوسرے اور تیسرے سال کے امتحانات کے اوقات صبح 10بجے تا 1بجے دوپہر ہونگے۔دوسرے سال کے ڈگری طلبہ سے خواہش کی جاتی ہیکہ وہ امتحان کی تاریخ کی تبدیلی کو نوٹ کرلیں ۔