حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ڈگری کورسز بی اے ، بی کام میں داخلے کے لیے انٹرنس ٹسٹ میں شرکت کے لیے فارمس کا آن لائن آغاز ہوچکا ہے ۔ ایس ایس سی / انٹر ناکام طلبہ اس ٹسٹ کے ذریعہ داخلے حاصل کرتے ہوئے گریجویشن کرسکتے ہیں ۔ اس کے لیے آدھار کارڈ زیراکس ، فوٹوز کے ساتھ محمڈن انسٹی ٹیوٹ فرسٹ فلور جلوخانہ کامپلکس پارکنگ ایریا موتی گلی پر رجوع ہوسکتے ہیں ۔ امیدوار مصروفیات کو جاری رکھتے ہوئے ڈگری کرسکتے ہیں ۔۔
آؤ اردو سیکھیں کلاسس
حیدرآباد ۔ /31 جنوری (راست) بزم فروغ اردو حیدرآباد تلنگانہ کی جانب سے ہر اتوار کو صبح 10 تا 11 بجے دن ممتاز ماہر تعلیم ادیب و نقاد ڈاکٹر م ۔ ق ۔ سلیم کی نگرانی میں ’’سائبان‘‘ بیرون فتح دروازہ حیدرآباد پر ’’آؤ اردو سیکھیں‘‘ کلاسس کا انعقاد عمل میں آتا ہے ۔جہاں اردو سیکھنے کے خواہشمند پیشہ ور ملازمین ، ناخواندہ افراد اور انگریزی میڈیم کے طلبہ کو مفت اردو سکھائی جاتی ہے ۔ ڈاکٹر جہانگیر احساس اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ ڈگری کالج نے شایقین اردو سے گذارش کی ہے کہ وہ ان کلاسس سے استفادہ کریں ۔
نمائش میں ’یادِ رفیع‘ ملتوی!
حیدرآباد ۔ /31 جنوری (راست) نمائش سوسائیٹی اور خان اطہر کی جانب سے پیش ہونے والا ’یادِ رفیع‘ جو /2 فبروری کو پیش ہونے والا تھا بوجہ آتشزدگی ملتوی کیا گیا ہے ۔ ملتویہ پروگرام کا متعاقب اعلان کیا جائے گا ۔ شایقین اور فنکار نوٹ کرلیں ۔ مزید تفصیلات 9391019280 پر ربط کریں ۔