حیدرآباد 28 مارچ (راست)ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ڈگری کورس بی اے ‘بی کام ‘بی ایس سی میں داخلے کیلئے اہلیتی امتحان (انٹرنس)12 اپریل کو مقرر ہے اور اس میں شرت کیلئے 18 سال یا زائد عمر کے افراد اہل ہیں ۔ ذریعہ تعلیم تلگو ‘انگلش کے ساتھ اردو بھی ہے اس کے فارمس داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 اپریل ہے ۔ امیدوار کی داخلہ رہبری کیلئے ایم آئی جی ایس جلو خانہ کامپلکس لاڈ بازار پر ربط پیدا کریں اور داخلے کے بعد ہر اتوار کو رابطہ کلاسس ہوتی ہیں امبیڈکر اوپن یونیوسٹی کی ڈگری دیگر یونیورسٹیز کے مماثل ہے ۔