اوپن یونیورسٹی ڈگری سال آخر کے کلاسیس کا آج آغاز

ڈگری کورس میں داخلہ کی قطعی تاریخ 8 اکٹوبر مقرر
حیدرآباد ۔ 21 ستمبر (پریس نوٹ) ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے انڈر گریجویٹ کورس جیسے بی اے ؍ بی کام اور بی ایس سی سال اول میں دیرینہ فیس 200 روپیوں کے ساتھ داخلہ کی آخری تاریخ 8 اکٹوبر مقرر کی گئی ہے۔ کوآرڈینیٹر اوپن یونیورسٹی اسٹڈی سنٹر گورنمنٹ ڈگری و پی جی کالج فار گرلز حسینی علم جناب مرزا فرید علی بیگ نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ اہلیتی امتحانات اور انٹرمیڈیٹ کامیاب طالبات اوپن یونیورسٹی کے ڈگری کورسیس میں داخلہ لیکر اعلیٰ تعلیم سے آراستہ ہوسکتے ہیں۔ سال اول میں داخلہ کی آخری تاریخ 8 اکٹوبر مقرر کی گئی ہے جس کیلئے دیرینہ فیس 200 روپئے مقرر ہے۔ رواں اور گذشتہ تین سال کے دوران اہلیتی امتحانات کامیاب امیدواروں کیلئے فیس 13 سو اور انٹر کامیاب کیلئے 14 سو روپئے فیس مقرر ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈگری سال آخر کی رابطہ کلاسیس کا آغاز 21 ستمبر سے جبکہ سال اول اور دوم کے کلاسیس 28 ستمبر سے شروع ہوں گے۔ تمام طالبات سے مقررہ وقت پر کلاسیس میں شریک ہونے کی خواہش کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سنٹر ہذا میں انگلش اور اردو میڈیم کی سہولت ہے جس کیلئے تجربہ کار اور تعلیم یافتہ لکچررس کا انتظام ہے۔ کوآرڈینیٹر نے مزید بتایا کہ سنٹر ہذا میں داخلہ حاصل کرکے اپنے مستقبل کو تابناک بنائیں۔ داخلہ کسی بھی ای سیوا یا می سیوا کے ذریعہ آن لائن حاصل کرنے کی سہولت ہے۔ اور کلاسیس سے متعلق فون نمبرات 9441226559 یا 7382929794 پر ربط کریں۔