حیدرآباد 10 جولائی (سیاست نیوز) ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ڈگری کورسیز بی اے، بی کام، بی ایس سی میں داخلے کیلئے بغیر تعلیمی قابلیت کے ایس ایس سی / انٹرفیل امیدواروں کیلئے دوسرا اہلیتی امتحان 27 جولائی اتوار کو مقررہے۔ اس کیلئے فارم آن لائن داخل کرنے آخری تاریخ 16 جولائی ہے۔ امیدوار آدھار کارڈ زیراکس، ایس ایس سی میمو زیراکس کے ساتھ ایم آئی جی ایس جلوخانہ کامپلکس فرسٹ فلور پارکنگ ایریا میں رابطہ کریں۔ فون نمبر 040-24510012 ہے۔ تین سالہ ڈگری کورس دیگر یونیورسٹیز کے مماثل ہے۔