اوپن یونیورسٹی ڈگری اور فاصلاتی تعلیم سے پی جی کورسز میں داخلے

حیدرآباد ۔ 26 ستمبر (سیاست نیوز) امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ڈگری کورسس بی اے، بی کام، بی ایس سی میں داخلے کیلئے انٹرمیڈیٹ کامیاب یا اہلیتی امتحان (انٹرنس) کامیاب امیدوار اہل ہیں۔ تین سالہ ڈگری کورس یونیورسٹی کے مماثل ہے۔ ڈگری کامیاب امیدوار کیلئے فاصلاتی تعلیم میں پوسٹ گریجویشن ایم اے، ایم کام، ایم ایس سی ہے جو عثمانیہ یونیورسٹی میں ہے داخلہ کی معلومات رہبری کیلئے محمڈن انسٹیٹیوٹ جلوخانہ کامپلکس لاڈ بازار پر ربط پیدا کریں۔