دیرینہ فیس کے ساتھ آن لائین داخلے جاری ،حصول تعلیم کا زرین موقع
حیدرآباد ۔ /6 اگست (پریس نوٹ) ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے تعلیمی سال 2017-18 ء کے دوران ڈگری کورسس جیسے بی اے / بی کام اور بی ایس سی سال اول اردو ، تلگو اور انگلش میڈیم ( سمسٹر سسٹم) میں داخلے جاری ہیں ۔ ایسے امیدوار جنہوں نے سال(2013-17) کے دوران اہلیتی انٹرنس ٹسٹ میں کامیاب ہوئے ہوں داخلہ کے اہل ہیں ۔ اس کے علاوہ انٹرمیڈیٹ ، پالی ٹیکنک ، آئی ٹی آئی ، اوپن انٹر اوراس کے مماثل کورسیس میں کامیاب ہوں راست ڈگری کورسس میں آن لائن داخلے کے اہل ہیں ۔ 200 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ داخلہ کی قطعی اور آخری تاریخ /5 اکٹوبر مقرر ہے ۔ گورنمنٹ ڈگری و پی جی کالج حسینی علم (گرلز) کے علاوہ گورنمنٹ ڈگری سٹی کالج نزد ہائیکورٹ اور گورنمنٹ جونیر کالج عالیہ روبرو نظام کالج بشیر باغ اسٹیڈی سنٹرس میں اردو میڈیم ڈگری کورسیس کی سہولت ہے ۔ خواہشمند افراد فوری طور پر سنٹرس ہذا سے راست یا فون نمبرات حسینی عالم ڈگری کالج فون نمبر 7382929794 ، سٹی کالج فون نمبر 7382929622 اور گورنمنٹ جونیر کالج عالیہ فون نمبر 7382925634 پر ربط کریں ۔ اسٹیڈی سنٹرس کے کوآرڈینیٹرس نے بتایا کہ سنٹرس ہذا میں بہترین محل وقوع کے علاوہ تجربہ کار اور تعلیم یافتہ اساتذہ کی خدمات دستیاب ہے ۔