حیدرآباد ۔ 6 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : مسٹر وی پربھاکر ریڈی کوآرڈینٹر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی ویویکانندا گورنمنٹ ڈگری کالج ودیا نگر اسٹیڈی سنٹر نے ڈگری سال دوم اور سال سوم کے تمام طلبہ وطالبات کو مطلع کیا کہ بی اے ، بی ایس سی اور بی کام ڈگری کورس کی ٹیوشن فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ 19 اگست 2015 مقرر ہے ۔ انہوں نے انگلش ، تلگو اور اردو میڈیم کے طلبہ سے خواہش کی کہ وہ مقررہ وقت پر اپنی ٹیوشن فیس ادا کریں ۔۔