4 اپریل ادخال فیس کی آخری تاریخ ، 20 اپریل سے امتحانات کا آغاز
حیدرآباد ۔ 2 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی نے یو جی امتحانات بی اے ، بی کام اور بی ایس سی سال اول سالانہ ( پہلا مرحلہ ) امتحانی شیڈول کا اعلان کردیا ہے ۔ یہ امتحانات اپریل / مئی 2015 میں منعقد ہوں گے ۔ یونیورسٹی کے پریس نوٹ کے بموجب ڈگری سال آخر کے امتحانات کا آغاز 20 اپریل کو ہوگا اور 25 اپریل تک یہ جاری رہیں گے جب کہ سال دوم ڈگری کے امتحانات 27 اپریل تا 2 مئی اور ڈگری سال اول کے امتحانات 4 تا 7 مئی کے درمیان منعقد ہوں گے ۔ امتحانات کے اوقات کار صبح 10 تا ایک بجے دن مقرر کئے گئے ہیں ۔ یونیورسٹی نے دونوں ریاستوں تلنگانہ و آندھرا پردیش کے طلبہ وطالبات سے خواہش کی کہ وہ یونیورسٹی کے ویب پورٹل braouonline.in پر کلک کر کے امتحانات کے لیے رجسٹریشن کروائیں جب کہ امتحانی ہال ٹکٹس امتحانات کے آغاز سے تین یوم قبل ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کئے جاسکتے ہیں ۔ اس سلسلہ میں مزید جانکاری کے لیے ہیلپ ڈسک نمبرس 040-23680567/568 پر ربط کریں ۔ سال اول ، دوم اور آخر امتحانات میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 14 اپریل مقرر کی گئی ہے ۔ رجسٹریشن اے پی آن لائن پر ڈیبٹ کارڈ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ کرسکتے ہیں ۔۔