حیدرآباد۔ 25 جنوری (پریس نوٹ) ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی نے بی ایس سی سال دوم کے پریکٹیکل ٹریننگ کلاسیس جیسے فزکس، کیمسٹری، جیالوجی، بواٹنی اور زوالوجی کا آغاز 2 مارچ 2015ء سے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ملٹی فنکشنل لیباریٹیز سلور جوبلی سائنس بلاک روڈ نمبر 46، جوبلی ہلز میں ہوگا۔ تربیتی کلاسیس میں شرکت کیلئے ناموں کے اندراج کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا۔ یونیورسٹی نے مزید بتایا کہ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے اسٹڈی سنٹرس کے علاوہ قریبی ضلعی اسٹڈی سنٹرس جیسے وقارآباد، بی ایچ ای ایل، پرگی، تانڈور، نرساپور (میدک)، سنگاریڈی، ظہیرآباد، چیوڑلہ، میڑچل، حیات نگر، ابراہیم پٹنم، جوگی پیٹ جبکہ جیالوجی سے تعلق رکھنے والے محبوب نگر ، ونپرتی، شادنگر، کرنول، کوسگی، گدوال، کلواکرتی، اچم پیٹ، نارائن پیٹ اور گجویل کے طلبہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بھی یونیورسٹی کیمپس میں ہی پریکٹیکل کلاسیس میں شرکت کریں۔ ایسے امیدوار جنہوں نے لیاب فیس ادا کی ہے، وہ دفتر ڈین فیکلٹی آف سائنس سے ربط کرکے مختلف بیاچیس میں شرکت کیلئے اپنا نام درج کروالیں۔