اوپن ایس ایس سی اور اوپن انٹرمیڈیٹ نتائج جاری

حیدرآباد ۔ /31 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ اوپن اسکول سوسائیٹی حیدرآباد کی جانب سے ماہ مارچ و اپریل میں منعقدہ تلنگانہ اوپن اسکول ایس ایس سی امتحانات اور تلنگانہ اوپن انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ۔ تلنگانہ اوپن اسکول ایس ایس سی امتحانات میں جملہ (51199) طلباء و طالبات نے شرکت کی جن کے منجملہ (22214) طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی ۔ اس طرح ان نتائج کا اوسط (43.39) فیصد رہا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر تعلیم مسٹر کے سری ہری نے مذکورہ دونوں نتائج جاری کئے ۔ جاری کردہ اوپن انٹرمیڈیٹ امتحانات میں جملہ (52514) طلباء و طالبات نے شرکت کی جن کے منجملہ  (26095) طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی ۔ اس طرح ان نتائج کا اوسط (49.69) فیصد رہا ۔ اس موقعہ پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر کے سری ہری نے بتایا کہ خانگی اسکولس اور کالجس کو ہر لحاظ سے قابو میں رکھنے زائد فیس کی وصولی کو روکنے اور اپنی من مانی نصاب پڑھانے وغیرہ جیسی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے حکومت موثر اقدامات کررہی ہے ۔علاوہ ازیں بالخصوص پرائیویٹ اسکولس میں فیس سے متعلق واضح رہنمایانہ خطوط مرتب کرکے تمام مدارس کو روانہ کئے جائیں گے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے مزید کہا کہ ان رہنمایانہ خطوط پر عمل آوری نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

آئی سیٹ کے نتائج جاری
حیدرآباد ۔ /31 مئی ۔ (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں ایم بی اے ایم سی اے جیسے کورسیس میں داخلوں کیلئے جاریہ ماہ /19 مئی کو منعقدہ آئی سیٹ 2016 ء (ICET 2016) کے نتائج جاری کردیئے گئے جبکہ آئی سیٹ 2016 ء کے نتائج کا وائس چانسلر کاکتیہ یونیورسٹی مسٹر چرنجیولو نے کہاکہ آئی سیٹ نتائج کا اوسط (95.55) فیصد رہا ۔ www.ntnipun.com پر نتائج دیکھے جاسکتے ہیں۔