سرٹیفیکٹ کی مسلمہ حیثیت ، دکن ریڈیو میں ایم اے حمید کے جوابات
حیدرآباد ۔ 23 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : تعلیم کے حصول کے لیے حکومت اوپن لرننگ سسٹم رائج کی نئی تعلیمی پالیسی میں حصول تعلیم کو آسان تر کرنے اور ہر ایک تک رسائی کے لیے اوپن یونیورسٹی میں گریجویشن کی تعلیم کے بعد اسکولی سطح پر اوپن اسکولنگ سکنڈری (ایس ایس سی اوپن ) اور سینئیر سکنڈری میں (انٹر میڈیٹ ) اوپن ہے جو ریاستی سطح پر اور قومی سطح پر دستیاب ہے ۔ ان معلومات کو ماہر تعلیم ایم اے حمید نے دکن ریڈیو کے راست نشریہ پروگرام میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا ۔ محمد منیر پروگرام کوآرڈینٹر نے اوپن اسکول اور اوپن یونیورسٹی سے متعلق سوالات کو شامل کیا ۔ دن بھر ریکارڈ کئے گئے سوالات کے علاوہ دوران پروگرام راست پوچھے جانے والے سوالات کو بڑی عمدگی کے ساتھ مرتب کیا ۔ مس ارپیتہ نے اسٹوڈیو میں شخصی طور پر سوالات کرتے ہوئے پوچھا کہ ریگولر ڈگری اور اوپن یونیورسٹی ڈگری میں کیا فرق ہے ۔ ان دونوں کی مماثلت ہے ۔ اس پر جواب دیا گیا کہ یو جی سی مسلمہ یونیورسٹیز ہے جن کے ڈگری تین سالہ ہے اس کے بعد اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکتے ہیں ۔ شہر کے علاوہ اضلاع سے اور دینی مدارس کے ذمہ داران نے سوالات کئے ۔ اوپن اسکول کے ذریعہ پرائیوٹ ایس ایس سی امتحان دے سکتے ہیں ۔ انٹر میڈیٹ ایک سالہ کورس ہے اس کے بعد ایمسیٹ کرسکتے ہیں ۔ جس کا تفصیلی طور پر جواب دیا گیا ۔ آخر میں محمد منیر نے شکریہ ادا کیا ۔ مس ارپیتہ ، فہیم انصاری ، حنا یاسمین اور صفورہ نے معاونت کی ۔۔