اونگول ( اے پی ) 21 جولائی ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش کے پرکاشم ضلع میں اونگول کے قریب دو زیر دریافت قیدی پولیس کی تحویل سے فرار ہوگئے ۔ سرکل انسپکٹر محمد فیروز نے بتایا کہ دو زیر دریافت قیدی کل رات حسنا پورم علاقہ میں پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ کٹا ستی بابو اور کٹا شیو شنکر عرف لڈا دونوں ہی مشرقی گوداوری ضلع سے تعلق رکھتے تھے اور ان کے خلاف وجئے واڑہ ‘ اننت پور و حیدرآباد میں مقدمات تھے ۔ حال میں وجئے واڑہ پولیس نے انہیں گرفتار کیا تھا ۔