اوما بھارتی کی معذرت پر مقدمہ سے دستبرداری ممکن : ڈگ وجئے سنگھ

بھوپال 27 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے آج کہا کہ اگر سابق چیف منسٹر مدھیہ پردیش ان کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر عدالت میں معذرت کریں تو وہ ہتک عزت کے مقدمہ سے دستبرداری اختیار کرنے تیار ہیں۔ ڈگ وجئے سنگھ نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر اوما بھارتی عدالت میں ان سے معذرت کریں اور یہ اعتراف کریں کہ جو الزامات عائد کئے گئے تھے وہ بے بنیاد تھے تو وہ ان کے خلاف ہتک عزت کے مقدمہ سے دستبرداری اختیار کرنے تیار ہیں۔ آج اس مقدمہ پر عدالت میں سماعت مقرر تھی جسے 17 اکٹوبر تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے ۔ ڈگ وجئے سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ کو سیاسی رنگ دینے کی مخالفت کی ۔