اولاند ۔ پوتین ملاقات: ’نئی دیواروں کو کھڑا ہونے سے روکا جائے‘

ماسکو ، 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے آج ماسکو میں اپنے مختصر قیام کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات کی۔ فرانسیسی صدر نے قازقستان کے دورے سے وطن واپسی کے دوران اچانک ماسکو میں رکنے کا پروگرام بنایا تھا اور اس کا مقصد صدر پوتین کے ساتھ یوکرائن کے بحران کے بارے میں بات چیت کرنا تھا۔ ماسکو کے ایک ایئر پورٹ پر ہونے والی اس ملاقات میں فرانسوا اولانڈ نے اپنے روسی ہم منصب کو بتایا کہ وہ یوکرائن کے بحران کے بارے میں تبادلہ خیال کیلئے روس میں رکے ہیں۔ فرانسیسی صدر نے مزید کہا کہ روس اور مغربی دنیا کو نئی دیواروں کو کھڑا ہونے سے روکنا ہو گا۔