پیرس۔ 26 فروری (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے صدر فرانسو اولاند نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے پیرس میں دیئے گئے متنازعہ بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا بیان دے کر انہوں نے ایک ساتھی ملک کی توہین کی ہے ۔زنہوا خبررساں ایجنسی نے صدر اولاند کے کل پیرس زراعتی میلہ سے الگ دیئے گئے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "یہاں دہشت گردی ہے اور ہمیں اس سیمتحدہ طور پرمقابلہ کرنا چاہئے ۔ حلیفملک ہونے کی وجہ سے اس طرح کا تبصرہ کرنا درست نہیں ہے ۔” انہوں نے کہا کہ "وہ کسی قسم کا تقابل نہیں کرنا چاہتے لیکن یہاں کے لوگ بندوق نہیں چلاتے ۔ اولاند کا یہ بیان اس وقت برسرعام آیا ہے جب ٹرمپ نے پیرس میں مسلسل حملے کے بعد کہا تھا کہ وہ وہاں کبھی نہیں جائیں گے کیونکہ پیرس اب پیرس نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کا آغاز سرحدوں کی حفاظت سے ہوتا ہے ۔