تہران 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے سرکاری ٹی وی کے بموجب 5.3 شدت کے ایک زلزلے سے ایران کا جنوبی علاقہ دہل گیا۔ زلزلہ اوسط شدت کا تھا اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ ٹی وی کی خبر کے بموجب زلزلہ آج صبح شون بیہ کے علاقہ میں 04:01 بجے صبح محسوس کیا گیا۔ گزشتہ اپریل میں بھی 6.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس سے اِس ضلع میں بیسیوں افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔
ملائیشیا کے غار میں سلطان ملاکا کا خزانہ دیکھا گیا
کوالالمپور 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) خزانوں کا سروے کرنے والی ایک کمپنی نے ملائیشیا کے غار میں سینکڑوں باقیات کا مشاہدہ کیا ہے سمجھا جاتا ہیکہ یہ غار سلطان ملاکا کی خفیہ پناہ گاہ تھی۔ ریاست ملاکا کی حکومت نے علاقہ میں خزانہ اور باقیات شروع کی ہے