اور ڈگ وجئے سنگھ کو غصہ آگیا…..

حیدرآباد 24 اگست (این ایس ایس )اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری ،آندھرا پردیش و تلنگانہ میں کانگریس کے تنظیمی امور کے انچارج ڈگ وجئے سنگھ آج شہر کے مضافات میں منعقدہ کانگریس کے دور روزہ اجلاس کے دوران خطاب کا دینے کیلئے نعرے لگانے والے چند کانگریسی کارکنوں پر برہم ہوگئے ۔ اس دوران پردیش کانگریس کے ایک لیڈر وی ہنمنت راو نے دوسری صف کے لیڈروں اور کارکنوں کو خطاب کا موقع دینے کی خواہش کی جس سے ڈگ وجئے سنگھ نے یکسر انکار کردیا لیکن ہنمنت راو نے اپنی درخواست کو دوبارہ دوہرایا جس کے ساتھ ہی ڈگ وجئے سنگھ ان پر الجھ پڑے اور ہنمنت راو کی سرزنش کی لیکن کے جانا ریڈی نے ہنمنت راو کو سمجھا لیا اور وہ خاموش ہوگئے ۔