جالون، یکم فروری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں ضلع جالون کے اورئی کوتوالی علاقے میں آج دو گاڑیوں کے تصادم میں چار افراد ہلاک اور سات دیگر شدید طور پر زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ جھانسی کانپور اورئی ہائی وے پر صبح 8 بجے یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اورئی سے تقریباً 11 کلومیٹر دور فورلین بائی پاس پر گوندم ڈھابے کے نزدیک یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کالپی سے اورئی جانے والی ٹاٹا میجک گاڑی مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکراگئی۔ میجک کالپی سے اورئی جارہی تھی جبکہ ٹرک اورئی سے جھانسی کی طرف جارہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں آٹاعلاقے کے بھدریکھی گاوں کے اوم پرکاش (30)، سدھارا گاوں کی کومل (14)، سدھارا گاوں کے ہی مانوندر سنگھ (28) اور رویندر (40) شامل ہیں۔ زخمیوں کو اورئی ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں دکشا (14)، سجن (45)، ویرو (25)، وویک (17)، ادل (40)، سنجے یادو (42) اور کمل (45) کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔