جئے پور 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی جمعرات کے دن ایک جلسہ عام سے سگوارہ کے مقام پر ڈونگر پور ضلع میں خطاب کریں گے جو اودے پور سے متصل ہے۔ وہ آج صبح اودے پور پہونچ گئے ہیں۔ اُن کے ہمراہ سینئر پارٹی قائد اشوک گہلوٹ ہیں۔ راہول گاندھی کا استقبال صدر راجستھان کانگریس سچن پائلیٹ نے اودے پور میں کیا۔ سگوارہ جہاں راہول گاندھی جلسہ عام سے خطاب کریں گے، ایک قبائیلی علاقہ ہے۔ یہ راہول گاندھی کا پارٹی کی جئے پور میں انتخابی مہم کے اگسٹ میں آغاز کے بعد پہلا جلسہ عام ہے۔ ریاستی اسمبلی انتخابات عنقریب منعقد ہوں گے۔