اودھم پور حملہ : پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کا اظہار مذمت

سرینگر ۔ 05 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )حکمراں پی ڈی پی اور اپوزیشن نیشنل کانگریس نے ضلع ادھم پور میں کئے گئے حملہ کی مذمت کی ۔ پی ڈی پی جنرل سکریٹری رفیع احمد میر نے کہاکہ تشدد سے کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہوتا ۔ انھوں نے کہاکہ اس واقعہ پر ہمیں بیحد افسوس ہے ۔ اس کا مقصد ریاست میں امن و ہم آہنگی کا ماحول مکدر کرنا ہے ۔ سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداﷲ نے کہاکہ ادھم پور میں بی ایس ایف قافلہ پر حملہ تشویشناک پہلو ہے کیونکہ طویل عرصہ سے یہاں عسکریت پسندی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ۔ انھوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ قومی شاہراہ پر جس انداز میں یہ حملہ کیا گیا اس پر انھیں تشویش ہے ۔