اوبیر کے ٹاپ ایگزیکٹیوز کی وزیراعظم سے ملاقات

ایرئیل ٹیکس سرویس پر تبادلہ خیال
نئی دہلی 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) رائیڈ ہیٹلنگ ایپ اوبیر نے آج کہاکہ اس کے ٹاپ ایگزیکٹیوز نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور اوبیر ایلیویٹ کے تحت اس کی مستقبل میں ایرئیل ٹیکسی سرویس کے بارے میں انھیں واقف کروایا۔ اوبیر کے ایک بیان میں کہا گیا کہ فریک الیسن ہیڈ آف اوئیشین پروگرامس، اوبیر اور نیکہل گوئیل ہیڈ آف پروڈکٹ اوئیشین نے کل وزیراعظم سے گلوبل موبیلٹی سمٹ، MOVF کے موقع پر ملاقات کی اور اس بات پر تبادلہ خیال کیاکہ ایک ملٹی ۔ ماڈل موبیلٹی پلیٹ فارم کس طرح معیشت میں حصہ ادا کرسکتا ہے اور اس سے آلودگی اور ہجوم کس طرح کم ہوسکتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اس میٹنگ کے دوران الیسن نے وزیراعظم کو اوبیر ایلیویٹ کے امکانات سے واقف کروایا۔