اوبیر کی سرمایہ کاری کے دعویٰ کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ

حیدرآباد۔ 25 فروری (آئی این این) تلنگانہ اسٹیٹ کیابس اینڈ بس آپریٹر اسوسی ایشن نے ٹراویل انڈسٹری میں ’’اوبیر‘‘ کے 50 ملین ڈالرس کی سرمایہ کاری سے متعلق دعویٰ کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ صدر اسوسی ایشن سید نظام الدین نے ایک بیان میں کہا کہ اوبیر انتظامیہ کو سنگین الزامات کا سامنا ہے جن میں ڈرائیورس کو دھوکہ دہی اور جھوٹے وعدے کرتے ہوئے انہیں راغب کرنا شامل ہیں۔ کنٹراکٹ کے نام پر ماہانہ 70 ہزار روپئے کا وعدہ کیا گیا لیکن یہ تمام باتیں غلط ثابت ہوئیں۔