اوبیر کیس میں گواہوں کی دوبارہ طلبی

نئی دہلی ۔ 4 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی عدالت نے آج 13 سرکاری گواہوں بشمول اوبیر کیب عصمت ریزی کیس کی متاثرہ خاتون کو دوبارہ طلبی کی اجازت دیدی ہے جبکہ ملزم ڈرائیور نے یہ گزارش کی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر عدالت میں کیس کی سماعت اور جرح کی جا ئے۔ جسٹس سنیتا گپتا نے ملزم شیو کمار یادو کی درخواست کو قبول کرلیا جس سے گزشتہ سال ڈسمبر میں ایک 25 سالہ خاتون عہدیدار لڑکی کی عصمت ریزی کی تھی۔ جج نے یہ واضح کردیا کہ قبل ازیں وکیل نے گواہوں سے جو سوالات کئے تھیاسے دوبارہ نہ پوچھا جائے ۔ عدالت نے متاثرہ خاتون کے علاوہ تحقیقاتی عہدیدار اور بعض ڈاکٹروں کو دوبارہ طلب کیا ہے جنہوں نے متاثرہ لڑکی اور ملزم کا طبی معائنہ کیا تھا اور کہا کہ یہ اقدام مقدمہ کی منصفانہ سماعت کیلئے ناگزیر ہے۔