اوبر کمپنی کے ڈرائیور نے اسرائیلی سفارت کار کو گاڑی سے نکال دیا

شکاگو ۔ 5 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام): امریکہ کے شہر شکاگو میں ’ اوبر ‘ کمپنی کے لیے کام کرنے والے ایک ٹیکسی ڈرائیور نے ایک اسرائیلی سفارت کار کو عبرانی زبان میں بات کرنے اپنی گاڑی سے اتار دیا ۔ امریکی وسط مغرب میں اسرائیلی نائب قونصل جنرل کے عہدے پر فائز ’ ایٹے ملز ‘ کے مطابق وہ جمعرات کی شام 5-30 بجے اوبر کی ایک گاڑی میں سوار ہوئے ۔ اس دوران ملز نے اپنے فون پر گفتگو کرتے ہوئے جوں ہی عبرانی زبان میں ’ تمہارا کیا حال ہے ‘ کہا تو گاڑی ڈرائیور چلا کر بولا کہ ’ ابھی گاڑی سے نکل جاؤ ‘ ملز کے مطابق ڈرائیور نے انہیں آگاہ کیا کہ اس ملز کے عبرانی زبان میں گفتگو کرنے پر ایسا کیا ۔ دوسری جانب اوبر کمپنی نے WBBM ٹی وی چینل کو بتایا کہ مذکورہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں جن کے مکمل ہونے تک ڈرائیور نہ تو کام کرسکتا ہے اور نہ کمپنی کی ایپلی کیشن کو استعمال کرسکتا ہے ۔۔