لاس اینجلس، 27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایپ پر مبنی ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنی اوبر کے ڈرائیور کو گاڑی میں ایک خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ استغاثہ کے مطابق یہ واقعہ 30 مارچ کا ہے جب متاثرہ خاتون یہاں کے نیوپورٹ ساحل پر ایک پروگرام میں شرکت کے بعد اوبر ٹیکسی سے سانتا اینا میں واقع اپنے گھر جا رہی تھی۔ راستے میں ٹیکسی ڈرائیور اینجل سانچیز (36) نے خاتون کی عصمت دری کی۔ سانچیز کے چنگل سے نکل کر خاتون نے فون پر پولیس کو اس کی اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں ابھی متاثرہ خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔ اگر سانچیز پر لگے الزام ثابت ہو جاتے ہیں تو اسے زیادہ سے زیادہ آٹھ سال قید کی سزا ہو سکتی ہے ۔
وینزویلا ‘حکومت مخالف مظاہروں میں مہلوکین کی تعداد 29ہوگئی
کراکس، 27اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سیاسی اور اقتصادی بحران کا سامنا کر رہے جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں حکومت مخالف مظاہرہ کر رہے مظاہرین پر فوج نے آنسو گیس کے گولے کے علاوہ پانی کی بوچھاریں بھی کیں جس کی وجہ سے اس مہینہ سے جاری حکومت مخالف مظاہرے میں مرنے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 29 ہو گئی ہے ۔دارالحکومت کراکس میں مظاہرین نے ایک پل پر سنگباری کی ،جس پر فوج نے ان کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے کے علاوہ پانی کی بوچھاریں بھی کیں۔مقامی حکام نے بتایا کہ ایک 20 سالہ احتجاجی کی گیس کا ایک کنستر لگنے سے موت ہو گئی۔اس سے پہلے اس ماہ کے آغاز میں صدر نکولس مادرو کے مخالفین نے لوگوں سے سڑک پر اترکر احتجاج کرنے کی اپیل کی تھی۔