اوبر میں ایک اور اسکینڈل، سی ای او اور ڈرائیور میں تکرار

لندن۔ یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اوبر کے سی ای او کا کہنا ہے کہ ایک ایسی ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد جس میں انہیں ایک ڈرائیور کے ساتھ کرائے سے متعلق بحث و تکرار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، انہیں اب اعلیٰ قیادت کی مدد کی ضرورت ہے۔ بلومبرگ نیوز کے ذریعہ حاصل کی گئی ویڈیو تراویس کلانیک نامی سی ای او کو ابر کے بزنس ماڈل کے بارے میں ڈرائیور کے ساتھ بحث و تکرار کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ جب ڈرائیور نے کلانیک سے کہا کہ وہ کرایوں میں کمی کیوں کررہے ہیں جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ذمہ داریاں لینا نہیں چاہتے بلکہ زندگی میں ہونے ولے ہر ناخوشگوار واقعہ کے لئے دوسروں کو موردالزام ٹھہراتے ہیں۔ بہرحال اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد کلانیک نے اوبر ملازمین کے لئے ایک بیان جاری کیا جہاں انہوں نے ڈرائیور سے معذرت خواہی کی اور یہ بھی کہ کہ خود اسے تدبر اور بردباری کی ضرورت ہے جس کے لئے وہ اعلیٰ سطحی قیادت کی مدد کے منتظر ہیں اور ایک ایسا ادارہ بنچکا ہے جہاں کچھ نہ کچھ اسکینڈلس رونما ہوتے رہتے ہیں۔ گزشتہ ماہ ملازمت کے مقام پر جنسی ہراسانی کا معاملہ بھی سامنے آیا تھا۔