تہران ۔ 29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے ایک انتہاء پسند رکن پارلیمنٹ نے ان خبروں پر برہمی ظاہر کی کہ وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے صدر امریکہ بارک اوباما سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر مصافحہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح ظریف نے ثبوت دے دیا کہ وہ انقلابی مہم ہے۔ ڈاکٹر ظریف باہر جارہے تھے جبکہ اتفاقاً ان کی صدر اوباما اور جان کیری سے ملاقات ہوگئی جو اندرداخل ہورہے تھے۔ چنانچہ جواد ظریف نے ان سے مصافحہ کیا۔