اوباما ۔ دلائی لاما ملاقات پر چین کااحتجاج

بیجنگ ۔22 فروری (سیاست ڈاٹ کام )امریکی صدر بارک اوباما اور تبت کے رہنما دلائی لاما کی ملاقات پر چین نے احتجاج کرتے ہوئے بیجنگ میں امریکی سفارت کارڈینیل کریٹین برینگ کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔ چینی نائب وزیرخارجہ نے بیجنگ میں امریکی ناظم الامور ڈینیل کریٹین برینگکو دفتر خارجہ طلب کرکے اپنا احتجاج درج کروایا۔ چینی نائب وزیرخارجہ ژانگی سوئی نے اس ضمن میںکہا ہیکہ امریکی صدر ب اوباما کی واشنگٹن میں تبت کے جلاوطن رہنما دلائی لاما سے ملاقات چین کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کے مترادف ہے۔ تبت کا مسئلہ چین کا اندرونی معاملہ ہے اور امریکہ کو کسی صورت اس میں مداخلت کی اجازت نہیں ہے۔ قبل ازیں وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر نے چین کے انتباہ کے باوجود بدھ مت مذہب کے جلا وطن روحانی رہنما دلائی لاما سے ملاقات کی ۔اس کے بعد وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ صدر اوباما نے تبت کے منفرد مذہب ،ثقافت اور زبان کی روایات اور چین میں تبتیوں کے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی بھرپور حمایت کی پیش کش کی ہے۔