واشنگٹن 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ افغانستان سے جاریہ سال کے اواخر تک امریکی افواج کے انخلاء کا وقت قریب آرہا ہے، امریکی صدر بارک اوباما نے افغان ۔ پاک حکمت عملی شراکت داری دفتر (APSPO) کے قیام کا اعلان کیا ہے تاکہ دفاعی باگ ڈور افغانستان کے حوالے کرنے اور دونوں ممالک میں معمول کے مطابق سفارتی تعلقات کو بھی یقینی بنایا جاسکے۔ امریکی افواج کا افغانستان سے انخلاء بغیر کسی تشدد اور خونریزی مکمل ہونے کو امریکہ اولین ترجیح دے رہا ہے۔ امریکی افواج کے افغانستان سے انخلاء کے باوجود دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات معمول کے مطابق ہونے چاہئے۔ اوباما نے مزید کہاکہ یہ ایک عارضی نوعیت کا دفتر ہے جو واشنگٹن، اسلام آباد اور کابل میں قائم کیا جارہا ہے۔