اوباما کے دورہ کے وقت 605 کیمروں کی تنصیب : حکومت

نئی دہلی 3 مارچ ( پی ٹی آئی ) دہلی پولیس نے جاریہ سال جنوری میں سکیوریٹی مقصد کیلئے 605 کیمرے کرایہ پر حاصل کئے تھے جب امریکہ کے صدر بارک اوباما نے ہندوستان کا دورہ کیا تھا اور یوم جمہوریہ پریڈ منعقد ہوئی تھی ۔ لوک سبھا کو آج مطلع کیا گیا کہ ان تمام کیمروں کو اب نکال دیا گیا ہے ۔ ایوان کو مطلع کیا گیا کہ ان کیمروں کی تنصیب وغیرہ پر جملہ 1.36 کروڑ روپئے کا خرچ آیا تھا ۔ منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ مسٹر ہیرا بھائی پرتی بھائی چودھری نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ایوان میں یہ بات بتائی ۔ تمام کیمرے نکال دئے گئے ہیں۔