نئی دہلی 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما ہندوستان سے روانہ ہوگئے جبکہ وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہاکہ اُن کے دورہ سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات ایک نئی سطح پر پہونچ گئے ہیں اور اُنھوں نے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ وہ اوباما کے خوشگوار سفر کے لئے نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔ اپنے ٹوئٹر پر وداعی پیغام تحریر کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہاکہ ہندوستانی عوام کے گرمجوش استقبال کی وجہ سے بارک اوباما کے لئے یہ دورہ ایک یادگار دورہ بن گیا ہے۔