واشنگٹن ۔ 25 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوبامانے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ہندوستان کو مستقل رکنیت دینے کی تائید کی۔ وائیٹ ہاؤز کے پریس سکریٹری جوش ارنیسٹ نے کہا کہ جہاں تک ہندوستان کو سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کا معاملہ ہے، صدر امریکہ نے اس کی تائید کی ہے۔ سلامتی کونسل میں دیگر اہم اصلاحات کی بھی ضرورت ہے۔ ہندوستان کے دورہ کے موقع پر اوباما نے ہندوستان کی مستقل رکنیت کیلئے ہندوستانی امیدوار ی کی ایک بار پھر تائید کی ہے۔