اوباما کی عید الفطر کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد

واشنگٹن۔28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر براک اوباما نے دنیا بھر میں مسلمانوں کو عید الفطر منانے کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عید منانا انسانیت کے متحد ہونے کی مشترکہ اقدار اور تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ایک دوسرے کے ساتھ ہونے کا عکاس ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں صدر اوباما نے کہا کہ جیسا کہ امریکہ سمیت دنیا بھر میں مسلمان عید الفطر منا رہے ہیں۔ میں اور مشعل اوباما انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں اور ہماری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید جہاں ماہ رمضان تکمیل مسلمانوں کے لئے خوشیوں کا پیغام لائی ہے وہیں پر انسانیت کے متحد ہونے اور ہر مذہب سے تعلق رکھنے والوں کے ایک دوسرے کے ساتھ ہونے کا پیغام ہے۔ خصوصاََ جو لوگ غربت، بیماری اور مصیبت سے دو چار ہیں انہیں بھی اس خوشیوں بھرے تہوار میں شامل کرنے کا بھرپور اجتماع کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں عید ہمارے شہریوں کو یہ یاد دلاتی ہے کہ ملک و قوم کو مضبوط کرنے اور ترقی سے ہمکنار کرتے ہیں۔ امریکی مسلمانوں کا بھی بھرپور حصہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم ملک میں اور بیرون ملک ہر مذہب سے تعلق رکھنے والوں کے ہر تہوار پر ان کے ساتھ ہیں۔