اوباما کی سعودی عرب کے فرمانروا سے فون پر اظہار تعزیت

واشنگٹن۔25جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما نے ہندوستان جاتے ہوئے سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے شخصی طور پر اُن سے اظہار ہمدردی کیا ۔ قبل ازیں ملک عبداللہ بن عبدالعزیز کا انتقال ہوا تھا ۔ وائیٹ ہاؤز نے کہا کہ اوباما نے ایئرفورس ون سے ملک سلمان سے ٹیلی فون پر ربط پیدا کیا جبکہ وہ دہلی جارہے تھے ۔ ملک سلمان بن عبدالعزیز نے صدر امریکہ اور خاتون اول کے منگل کے دن ریاض میں آمد پر اُن سے ملاقات کرنے کا تیقن دیا ۔ قبل ازیں بارک اوباما نے امریکی عوام کی جانب سے ملک عبداللہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا تھا ۔ وائیٹ ہاؤز نے کہا کہ صدر بارک اوباما نے ہندوستان کا دورہ مختصر کر کے محبت یادگار تاج محل اور ممبئی کی تاج محل ہوٹل کا مشاہدہ کئے بغیر راست ریاض پہنچے کا فیصلہ کیا ہے ۔