اوباما کی دختران ہندوستان کے دورہ پر نہیں آئیں گی

واشنگٹن 22 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کی دختران اول مالیا اور ساشا ہندوستان کا دورہ نہیںکرینگی کیونکہ انہیںصرف اس وقت اپنے والدین کے ساتھ سفر کی اجازت ہے جب انہیں اسکول سے تعطیلات ہوتی ہیں۔ ایک امریکی عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ 16 سالہ ساشا اور 13 سالہ مالیا صدر اوباما اور خاتون اول مشیل اوباما کی دختران ہیں اور دورہ ہندوستان پر اپنے والدین کے ساتھ نہیں آئیں گی ۔ قومی سلامتی کے نائب مشیر بن رہوڈس نے میڈیا کو یہ بات بتائی ۔ گذشتہ سال دونوں لڑکیوں نے اپنی والدہ مشیل کے ساتھ چین کا دورہ کیا تھا ۔