اوباما کی بحیثیت صدر آخری دورہ پر چین آمد

ہنگزہو۔ 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر اوباما آج چین کے دورہ پر پہنچے ۔ بحیثیت صدر یہ ان کا آخری دورۂ چین ہوگا ۔ وہ  جی 20 چوٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے یہاں پہونچے ہیں۔ مشرقی شہر ہنگزہو میں اوباما کی آمد پر گارڈ آف آنر کے ذریعہ ان کا استقبال کیا گیا۔ طیارہ کے رکنے کے مقام پر کچھ دیر کیلئے کشیدگی پیدا ہوگئی تھی جبکہ قومی سلامتی کی مشیر سوسان رائس نے ایک چینی عہدیدار کی سرزنش کی تھی ۔ہنگزہو شہر میں انتہائی سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔