اوباما کی ایتھوپیائی قائدین سے بات چیت کے بعد رقص

عدیس ابابا ۔ 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما نے آج ایتھوپیائی قائدین کے ساتھ انسداد دہشت گردی، انسانی حقوق اور علاقائی سیکوریٹی کے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ اوباما کے نیشنل پیالیس پہنچنے پر زبردست خیرمقدم کیا گیا کیونکہ وہ ایسے پہلے برسراقتدار امریکی صدر ہیں جنہوں نے مشرقی افریقی ملک کا دورہ کیا۔ امریکی صدربارک اوباما نے دورہ کینیا کے دوران صدارتی عشائیے میں رقص کر کے سب کو حیران کر دیا۔امریکی صدر بارک اوباما کے اعزاز میں کینیا کے صدر Uhuru Kenyatta, نے عشائیہ دیا جس میں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سمیت پاپ اسٹار گروپ Sauti Sol کو بھی مدعو کیا گیا۔عشائیے کے دوران سوتی سول گروپ نے گانا گایا تو امریکہ اورکینیا کے صدور سمیت کئی افراد خود کو روک نہ پائے اورمدھر گانے پر رقص کرنے لگے۔ یہ مناظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لئے۔امریکی صدرنے دورے کے دوران اپنے رشتے داروں سے بھی ملاقات کی ہے۔