اوباما کو نئی ذمہ داری : عدالت میں جیوری کے فرائض انجام دیں گے

واشنگٹن۔ 29 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق امریکی صدر براک اوباما کو نئی نوکری مل گئی ہے اور اب وہ عدالت میں جیوری کے فرائض انجام دیں گے۔ ریاست الینوائے میں عدالت کے اہلکار نے بتایا کہ سابق صدر براک اوباما جیوری کا رکن بنیں گے۔اس بارے میں زیادہ تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئی ہیں تاہم یہ تصدیق کی گئی ہے کہ اوباما آئندہ ماہ کک کاؤنٹی آ رہے ہیں۔صدر اوباما کو عدالت میں دیوانی اور فوجداری مقدمات کیلئے طلب کیا جا سکتا ہے۔ سابق صدور بل کلنٹن اور جارج ڈبلیو بش بھی وائٹ ہاؤس سے رخصت ہونے کے بعد جیوری کی خدمات ادا کر چکے ہیں۔