گیا /23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما کو گیا سے ای میل روانہ کرتے ہوئے قومی راحت رسانی فنڈ میں 130 کروڑ ڈالر کا عطیہ دینے کی اپیل کرنے والے 49 سالہ انعام رضا کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بعد ازاں پتہ چلا کہ وہ دماغی خلل کا مریض ہے۔
بنگلور سے این ڈی ایف بی ۔ایس کا اعلی سطحی کارکن گرفتار
گوہاٹی /23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) این ڈی ایف بی۔ ایس کا اعلی سطحی قائد برلونگ بھٹور کو کرناٹک پولیس نے آسام پولیس کی اطلاع پر بنگلور سے گرفتار کرلیا۔ وہ 23 دسمبر کو لنگ سنگ میں 8 آدیواسیوں اور 16 جنوری کو سرفنگڑی میں 6 ہندی داں افراد کے قتل میں ملوث ہے۔