اوباما کو قتل کرنے کی کوشش پر مجرم کو 25 سال قید

واشنگٹن، یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام)ایک امریکی شخص جس نے اعتراف کیا کہ وہ صدر براک اوباما کو وائیٹ ہاؤس میں فائرنگ کے ذریعہ قتل کرنے کوشاں رہا ہے ، 25 سال قید کی سزاء سنائی گئی ہے ۔ آسکر اٹیگا ہرنانڈیز کی وفاقی عدالت میں پیشی ہوئی جبکہ وہ ستمبر میں ہی دہشت گردی اور غیرقانونی ہتھیار رکھنے کے الزامات پر اپنا قصور قبول کرچکا تھا۔ اُسے 17 فوجداری الزامات پر خاطی پایا گیا۔