واشنگٹن 25 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر بارک اوبام اکو آج نیپال میں آئے ہلاکت خیز زلزلہ کی تفصیلات سے واقف کروایا گیا ۔ وائیٹ ہاوز کے ایک عہدیدار نے کہا کہ صدر اوباما کو اس زلزلہ کی تفصیلات سے واقف کروایا گیا ہے ۔ اس دوران امریکہ کی جانب سے زلزلہ سے متاثرہ نیپال کو ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیم روانہ کی جا رہی ہے ۔ امریکہ نے نیپال میں فوری امداد کے طور پر ایک ملین ڈالرس کی امداد کا بھی اعلان کیا ہے ۔ بعد میں مزید امداد دی جاسکتی ہے ۔
نیپال کی ہر ممکنہ مدد کرنے اقوام متحدہ کا عہد
اقوام متحدہ 25 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ نے نیپال میں آئے تباہ کن زلزلہ پر صدمہ و غم کا اظہار کیا ہے اور یہ عہد کیا کہ بین الاقوامی سطح پر بچاؤ با ز آبادکاری کاموں میں ہر ممکنہ مدد کی جائیگی ۔ اقوام متحدہ آبادی فنڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خاص طور پر اسے حاملہ خواتین کی فکر ہے جو اس سانحہ سے متاثر ہوئی ہیں ۔ کہا گیا ہے کہ ان کی سلامتی و حفاظت کو یقینی بنانے ہر ممکنہ اقدام کئے جائیں گے ۔ اقوام متحدہ پاپولیشن فنڈ کے ایگزیکیٹیو ڈائرکٹر باباٹنڈے اسوٹیمہن نے کہا کہایجنسی کو یہاں سینکڑوں افراد کی ہلاکت پر صدمہ اور غم ہوا ہے ۔ جو تباہی ہوئی ہے وہ بہت بڑی ہے اور ہزاروں لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مشکل کے اس وقت میں نیپال میں بچاؤ اور بازآبادکاری کاموں میں ضرور شامل ہوگا ۔