واشنگٹن، 4جنوری (رائٹر) امریکہ کے صدر براک اوباما نے آج ترکی کے صدر طیب اردغان کو ٹیلیفون کرکے استنبول نائٹ کلب حملے میں مہلوکین کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسٹر اوباما نے شام میں جنگ بندی کی کوششوں اور شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی مذاکرات کی واپسی کے لئے بھی ترکی کی کوشش کی ستائش کی۔یاد رہے کہ ترکی کے استنبول میں ایک نائٹ کلب میں 31 دسمبر کو نئے سال کا جشن منا رہے لوگوں پر ایک بندوق بردار نے اندھادھند فائرنگ کرکے 39 لوگوں کو مار دیا تھا۔ اس حملے کی ذمہ داری دہشت گرد گروپ دولت اسلامیہ (آئی ایس) نے لی تھی۔
ہیکنگ معاملے میں انٹلیجنس سے کل بریفنگ :ٹرمپ
واشنگٹن۔4جنوری (سیاست ڈاٹ نیوز) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج بتایا کہ صدر کے عہدے کے انتخابات میں روس کے ھیکنگ کے الزامات پر انٹیلی جنس بریفنگ اب جمعہ کو ہوگی۔مسٹر ٹرمپ نے ٹویٹ کرکے کہاکہ مبینہ طور پر روس کے ہیکنگ پر انٹیلی جنس بریفنگ جمعہ تک کے لئے ٹال دی گئی ہے ۔ شاید کیس بنانے کے لئے اور زیادہ سے زیادہ وقت چاہیے ۔ بہت ہی حیران کن۔مسٹر ٹرمپ گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ ہیکنگ کے الزام پر منگل یا چہارشنبہ کو بات چیت کریں گے ۔ انہوں نے منگل کو اس معاملے پر بات نہیں کیاور چہارشنبہ بھی گزر گیا۔