اوباما نے کمسن ہندوستانی نژاد سائنسداں کی ستائش کی

واشنگٹن ۔ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما نے آج ابھرتے ہوئے کمسن ہندوستانی نژاد امریکی سائنسدانوں کی زبردست ستائش کی جنہوں نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ایسے الگورتھم کی ایجاد کا بھی دعویٰ کیا جو کنیرا، ایبولا اور تپ دق جیسی مہلک بیماریوں کے مؤثر علاج کیلئے ادویات کی تشخیص میں اہم رول ادا کرے گی۔ 17 سالہ انویتا گپتا جس کا تعلق اسکاٹس ڈیل، آونرونا سے ہے، کو گولبل گڈ کوڈ سٹنکشن کا تیسرا مقام حاصل کرتے ہوئے طلائی تمغہ دیا گیا جو وائیٹ ہاؤس کے پانچویں سائنس فیئر کا حصہ تھی جس میں دیگر کئی ہندوستانی ۔ نژاد کم عمر امریکی سائنسدانوں نے حصہ لیا۔ انویتا گپتا نے بتایا کہ اس نے کس طرح کینسر، ایبولا اور تپ دق جیسی مہلک بیماریوں کی تشخیص کیلئے ایک الگورتھم کا استعمال کیا۔ اس وضاحت کے بعد اوباما نے پریس ارکان کی جانب مڑ کر مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ آپ سب لوگ (پریس والے) کیا کرتے رہے ہیں لیکن یہ سائنسداں ایک ایسا فرض انجام دے رہے تھی جو ہم سب کے سامنے ہے۔ اوباما نے کہا کہ کبھی کبھی یہ ناقابل یقین معلوم ہوتا ہے کہ کس طرح کم عمر لوگ بھی کیسے بڑے بڑے کارنامے انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سائنس کے شعبہ میں نہ صرف امریکی بلکہ ہندوستانی شہری بھی اپنی مہارت کا ثبوت وقتاً فوقتاً پیش کرتے رہتے ہیں۔