اوباما نے مسلمانوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی

واشنگٹن 4 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر بارک اوباما نے آج دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کی اور انہیں بھی مبارکباد دی جنہوں نے سال رواں فریضہ حج ادا کیا ہے ۔ اوباما نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے مسلم پڑوسی اور دوست عید تقاریب کیلئے مجتمع ہوئے ہیں۔ اس سال حج کی ادائیگی کیلئے جمع ہونے والے لاکھوں افراد میں امریکی مسلمان بھی شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حج ایک ایسا موقع ہے جو مساوات کا بے مثال درس دیتا ہے اور یہاں ادنی و اعلی ‘ رنگ و نسل کا فرق مٹا دیتا ہے ۔