ہنالولو ۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما نے انتہائی سادگی کے ساتھ 2013 ء کو الوداع اور 2014 ء کا استقبال کیا۔ وہ اور اُن کا خاندان ہوائی کے ایک مقبول عام ساحل پر 2013 ء کی وداعی اور 2014 ء کے استقبال کے لئے موجود تھا۔ اُن کے اِس مقام سے روانگی کے بعدیہاں پر برفباری کا آغاز ہوگیا۔ اوباما کے لئے 2013 ء کا اختتام ایک ایسے سال کا اختتام تھا جس کے دوران اُنھیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ اندرون ملک بیروزگاری اور غربت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ اُنھوں نے اُمید ظاہر کی ہے کہ 2014 ء ایک بہتر سال ثابت ہوگا۔