افعانستان سے فوج کا تخلیہ کرانے کا منصوبہ احمقانہ : رودی گیولینی
فلاڈلفیا ۔30 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) اوباما نظٔم و نسق کی افعان ۔ پاک پالیسی کو مشکل ترین قرار دیتے ہوئے نیویارک شہر کے سابق میئر نے جو 9/11 حملوں کے دوران میئر تھے کہا کہ اوباما نظم و نس نے افغانستان سے فوج کے تخلیہ کا جو منصوبہ بنایا ہے وہ احمقانہ ہے ۔ سابق میئر رودی گیولینی نے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے موقع پر بتایا کہ میں سمجھتا ہوں کہ افغانستان اور پاکستان کے لئے جو پالیسی بنائی گئی ہے وہ ناقص ہے ۔ اوباما نے طالبان کا خاتمہ کرنے اور طالبان کو کمزور کرنے کی مہم میں متواتر کوشش نہیں کی ہے اس لئے طالبان کی طاقت ہنوز موجود ہے اور القاعدہ کے کارکن سرگرم ہیں ۔ انھوں نے افغان، پاک کے لئے اوباما نظم و نسق کی پالیسی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال پر ان خیالات کا اظہار کیا ۔ بلاشبہ آپ ہم کو دولت اسلامیہ کا سامنا ہے لیکن القاعدہ بھی ہنوز سرگرم ہے ۔ طالبان بھی وہاں موجود ہیں۔ ایسے میں افغانستان سے فوج ہٹالینے کی تجویز کی میں ہرگز حمایت نہیں کرتا ۔ میں سمجھتا ہوں کہ افغانستان سے فوج کے مکمل تخلیہ کا منصوبہ احمقانہ ہے ۔ اگر ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ منتخب ہوتے ہیں تو وہ افغانستان میں امریکی فوج کی تعداد بڑھائیں گے اور اسے وہیں پر تعینات رکھیں گے اس لئے ٹرمپ سے پہلے ہی ہم کو افغانستان کے تعلق سے اپنی پالیسی کو مضبوط بنانا ہوگا ۔