اوباما نظم و نسق کو ہندوستانی نژاد امریکی شہری راج شاہ خیرباد کہہ دیں گے

واشنگٹن 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اوباما نظم و نسق میں اعلیٰ مرتبہ رکھنے والے ہندوستانی نژاد امریکی شہری راج شاہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ 6 سال تک خدمت انجام دینے کے بعد اوباما نظم و نسق سے استعفیٰ دے دیں گے۔ 41 سالہ راج شاہ نے اپنے بیان میں کہاکہ فبروری 2015 ء کے وسط میں ایک اڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے اپنے استعفے سے متعلق انھوں نے صدر بارک اوباما اور سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری کو مطلع کیا ہے۔ صدر اوباما نے کہاکہ ہم راج شاہ کے مشکور ہیں کہ اِن کی قیادت میں ہم نے انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایجنسی قائم ہوئی تھی اور شاہ نے اِس میں بہترین اڈمنسٹریٹر کا رول ادا کیا تھا۔