واشنگٹن ۔ /18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما بالٹی مور کے قریب ایک مسجد کا دورہ کریں گے ۔ واضح رہے کہ کسی امریکی مسجد کا اوباما کا یہ پہلا دورہ ہوگا ۔ انہوں نے 2010 ء میں جکارتہ میں ایک مسجد کا دورہ کیا تھا ۔ صدر اوباما چہارشنبہ کو میری لینڈ جائیں گے جہاں اسلامک سوسائیٹی آف بالٹی مور مسجد کا دورہ کریں گے ۔ اس موقع پر وہ امریکہ کی تعمیر اور ترقی میں مسلمانوں کے رول کو اجاگر کریں گے ۔ ساتھ ہی ساتھ مذہبی آزادی کی اہمیت بھی واضح کریں گے ۔ وائیٹ ہاؤز کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ امریکی صدارتی دوڑ میں شامل ڈونالڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے تعلق سے تبصرہ کے پس منظر میں یہ دورہ اہمیت کا حامل ہے ۔