اوباما سے بات بند کردی:اردگان

انقرہ ۔ 22 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ترکی رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ انہوں نے صدر امریکہ بارک اوباما سے فون پر بات بند کردی ہے۔ واضح رہے کہ ملک شام اور غزہ تنازعہ پر انقرہ اور واشنگٹن کے مابین روابط کافی کشیدہ ہوگئے ہیں۔ اردگان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ماضی میں وہ اوباما سے ربط قائم کرتے ہوئے راست بات کیا کرتے تھے لیکن شام میں متوقع نتائج سامنے نہیں آئے اس لئے اب ہمارے وزرائے خارجہ ایک دوسرے سے بات کر رہے ہیں۔ اردگان نے کہا کہ اب نائب صدر جوبیڈن سے ان کی بات چیت اکثر ہوتی ہے، کبھی وہ اور کبھی بیڈن ان سے ربط قائم کرتے ہیں۔